پانچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ،محمود خان

پانچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ،محمود خان

مٹہ(نما ئندہ پاکستان )مٹہ پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدراُمیدوار پی کے9 اور سابق صوبائی وزیر محمود خان سابق ایم این اے مراد سعید نے قلعہ آغل میں ایک بڑے شمولتی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں یہاں کے تمام پارٹیاں پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتا کیونکہ تحصیل مٹہ کے عوام کو پتہ ہے کہ پاکستان بننے کے بعد پی ٹی آئی نے پانچ سال دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ہم نے تبدیلی کا جو نعرہ لگا یا تھا ہم نے پچاس فیصد پورا کیا اور انشاء اﷲ دوباہ اقتدار میں آکر مزید بچاس فیصد پورا کرینگے اُنہوں نے کہا کہ لوگوں سے ملنے میں ہم جھجک محسوس نہیں کرتے کیونکہ ہم نے پانچ سال میں ایسی کار کر دگی دیکھائی ہیں جس سے ہمارا گردن اُوپر ہے نیچے نہیں اسلئے لوگ شمولیت کیلئے ہم سے رابطہ کر تے ہیں جسکہ زندہ مثال ہمارے شمولیتی جلسے ہیں اُنہوں نے کہا کہ اے این پی والے لوگوں کو زور وجبر سے ٹوپیاں پہناتے ہیں اور فوٹو نکال کر فیس بک پر اپ لوڈ کر تے ہیں میں اُنہیں بتا نا چاہتا ہوں کہ ووٹ لینا زور ٹوپیاں پہنانے کا کام نہیں یہاں کے عوام کے دلوں میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان بسنے لگا ہے اور وہ انشاء ﷲ 25جولائی کو آپ لوگوں کو پتا چل جائے گا کہ لوگوں نے بیٹ پر مہر لگا کر ایک نئے پاکستان کا بنیاد رکھنگے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...