سی اے اے سے معاملات جلد طے ہوجائینگے،ترجمان شاہین ایئر

سی اے اے سے معاملات جلد طے ہوجائینگے،ترجمان شاہین ایئر

کراچی (پ ر)شاہین ایئر ,دیگر نجی ایئرلائنز کے مقابلے میں ،پاکستان سول ایوی ایشن کو سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والی ایئر لائن ہے۔ یہ بات شاہین ایئر کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، زہیب حسن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے۔بعض ادائیگیوں میں تاخیرکے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن کے ساتھ ادائیگی کے نئے شیڈول پر مذاکرات جاری ہیں اور جلد ہی معاملات طے ہو جائیں گے شاہین ایئر کی پرواز کی اچانک بندش کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے زہیب حسن نے کہاشاہین ایئر کی انتظامیہ کے یے یہ ایک ناپسندیدہ فیصلہ ہے کیوں کہ اس سے صرف مسافروں کو پریشانی ہوئی ہے۔‘‘ زہیب حسن نے مزید کہا کہ پرواز کی فوری معطلی پاکستان سول ایوی ایشن کے قوانین کے مطابق نہیں ہے۔ یہاں یہ بات واضح کرنا مناسب ہوگا کہ ادائیگیوں میں صرف چند ہفتوں کی تاخیر ہوئی ہے اور شاہین ایئر ،صرف ضوابط کے مطابق، پاکستان سول ایوی ایشن کو ادائیگی کی پابند ہے۔

Ba

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...