قومی لٹیروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ممتاز سہتو

قومی لٹیروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ممتاز سہتو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور پی ایس 89 پر ایم ایم اے کے امیدوار ممتاز سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صرف میاں محمد نواز شریف نہیں بلکہ تمام قومی لٹیروں کو قانون کی پکڑ میں لاکر قومی دولت واپس کی جائے،ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں بلکہ قومی مفاد کے مطابق عدالت اعظمیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پانامہ لیکس میں شامل دیگر چوروں کو بھی ہتھکڑیاں لگائی جائیں۔جماعت اسلامی سمیت متحدہ مجلس عمل میں شامل دینی جماعتوں کے کسی بھی رہنماء کا پانامہ لیکس میں نام نہیں ہے۔متحدہ مجلس عمل کی دیانتدار قیادت اقتدار میں آکر نہ صرف عوام کے مسائل حل بلکہ تمام لٹیروں کا احتساب بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،اسلئے عوام25جولائی کو کتاب کے نشان پر مُہر لگائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر طیار،معین آباد، ظفرٹاؤن اور گلستان سوسائٹی میں کارنر اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ممتاز سہتو نے کہا کہ 70سال تک سیکولروکرپٹ قیادت کو قوم نے منتخب کیا مگر ان کے مسائل حل ہونے کی بجائے اضافہ ہوا ہے،اب عوام25جولائی کو دینی دیانتدار قیادت کو ووٹ دیں ،ان شاء اللہ بھرپور خدمت کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...