پختون قوم اپنی بقاء کیلئے اے این پی کے پلیٹ فارم کے سرخ جھنڈے تلے متحد ہوں : حیدر ہوتی

پختون قوم اپنی بقاء کیلئے اے این پی کے پلیٹ فارم کے سرخ جھنڈے تلے متحد ہوں : ...

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ ٗ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرو سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پختون قوم اپنی بقا ء کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم کے سرخ جھنڈے تلے متحد ہو،تحریک انصاف نے صوبے کو قرضوں میں ڈوبا دیا ہے ، پھولوں کے شہر پشاور کوکھنڈرات میں تبدیل کردیا ،ایم ایم اے اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد کے خواہشمند ہیں ، روٹی کپڑا مکان ، اسلام اور تبدیلی کے نام پر عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا-پنجاب نے دہشت گردی کے خراب حالات میں آئی ڈی پیز کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی جس سے بڑی تذلیل پختونوں کیلئے کیا ہوسکتی ہے اب پختون جاگ گئے ہیں ، 25جولائی کو لالٹین پر مہر لگا کر پختون اپنی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ، پوری پاکستان میں پنجاب پنجابی کو ، سندھ سندھی کو اور بلوچستان بلوچی کو علاقائی قوم پرستی کے بنیاد پر سپورٹ کر رہے ہیں ہمیں بھی پختون قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی ضرورت ہے ، اب وقت کا تقاضا ہے کہ پختون قوم ماضی کے غلطیوں سے سبق سیکھے ،عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت ائی تو ماضی کے غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرایا جائیگا - وہ گزشتہ روز شانگلہ کیحلقہ الوچ پورن میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی- امیر حیدر خان ہوتی کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن مؤخر کرنے کی کوششیں ملک کے مفاد میں نہیں ،انتخابات وقت پر ہونے چاہئے ، تحریک انصاف کا یہ اخری الیکشن ہوگا ،قدرتی وسائل پر اپنا اختیار ضرور حاصل کریں گے ،پانچ سال میں کرپشن کا جو تاریخ رقم کیا گیا اس پر نیب کی فائیلیں کھولنی ہوگی،عوامی نیشنل پارٹی کا واضح منشور ہے کہ ہر ایک ضلع میں ایک یونیورسٹی ہو تاکہ تعلیم عام اور اسان کیا جاسکے، عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں تاریخی اصلاحات کئے ہیں،اقتدار میں ائیں تو مرکز سے صوبے کے حقوق ، بجلی کی رائیلٹی ، این ایف سی ایوارڈ اور تمباکو کا انکم ٹیکس سمیت صوبے کے زمینی وسائل کے حصول کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھائیں گے،25جولائی کا انتخاب بختونوں کیلئے ایک امتحان ہے جس میں وہ عوامی نیشنل پارٹی کے لالٹی پر مہر لگا کر صوبہ کو ترقی کے راہ پر گامزن کریگی۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے صوبے کو اربوں کے قرضوں میں ڈوبا دیا ، موقع ملا تو ان سے پائی پائی کا حساب لیں گے ،تبدیلی کے نام پر پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے چھوڑ دیا ، ہر طرف کھنڈرات کا سماں ہے ، شہریوں کاجینا حرام ہوگیا ہے یہ کپتان کی تبدیلی تھی ، ٹکٹوں کی تقسیم پر اس جماعت کا حقیقی چہرہ سامنے آگیا ہے، کپتان نے صرف اور صرف جاگیرداروں اور پیسے والوں کو ٹکٹیں دیکراپنے بنائے ہوئے اصولوں سے منہ پھیر لیا،کپتان کو آج پاکستانی قوم یوٹرن خان کے نام سے جانتے ہیں ۔انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی نے کامیابی حاصل کی تو نوجوانوں کوسرکاری ملازمتیں و بلا سود قرضوں سمیت کاروباری سکیم بنائیں گے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...