پی ایس 99کی تقدیر بدل دونگا،حلیم عادل شیخ

پی ایس 99کی تقدیر بدل دونگا،حلیم عادل شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پی ایس 99کے امیدوارحلیم عادل شیخ کی ہر گزرتے ہوئے د ن کے ساتھ مقبولیت میں اضافہ ،تحریک انصاف پی ایس 99کی سب سے مظبوط جماعت بن گئی ،ایوب گوٹھ ،مچھر کالونی ،لاسی گوٹھ،راجپوت محلہ اور دیگر گوٹھوں میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی گھر گھر لوگوں سے ملاقاتیں عوام کی جانب سے 25جولائی کے روز بلے کے نشان پر مہریں لگانے کی یقین دہانی ،ایوب گوٹھ اور مچھر کالونی میں شاندار استقبالیہ دینے پر علاقہ معززین کا شکریہ اداکرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کا مقصد عمران خان کو کامیاب کروانا ہے جو لوگ عمران خان کو اس ملک کاوزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں وہ مجھے ووٹ دیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...