ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے زمینوں کے انتقالات سے متعلق شکایات کے لئے کمپلینٹ سیل قائم کر دیئے گئیں
کوہاٹ (بیورورپورٹ)ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے زمین کے انتقالات کے حوالے سے شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ اوراسسٹنٹ کمشنر لاچی کے دفاتر میں کمپلینٹ سیل قائم کردئیے۔ عوام الناس کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پران فون نمبرز 0922-9260046 اور 0922-550054پرصبح 9 سے دن 12 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔منگل کو ڈپٹی کمشنر خالد الیاس کے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانواوراسسٹنٹ کمشنر تحصیل لاچی سمیع الرحما ن نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ تقریباََ ایک سال سے ضلع انتظامیہ کوہاٹ کی کارکردگی پورے صوبے میں مثالی رہی ہے جس کی اہم وجہ بھرپور عوامی تعاون ہے۔کوہاٹ انتظامیہ نے عوام کے فیڈبیک کی وجہ سے پولیو خاتمہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اسی طرح پی ایم آریو میں بھی کوہاٹ اؤل رہا۔صحت اورتعلیم کے شعبوں میں خصوصاََ بہتری آئی ہے۔گل بانو اور سمیع الرحمان نے کہاکہ گزشتہ کچھ دنوں سے زمینوں کے انتقالات میں غیر قانونی طور پر رقم وصولی کی شکایات موصول ہونے پر یہ اقدام اٹھایا گیاہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ مال کے کسی اہلکارکو رقم تھمانے کی بجائے خود بینک جاکر فیس جمع کرائیں۔اگر کسی اہلکار یا افسر کی جانب سے کوئی غیرقانونی مطالبہ یا کام میں ٹال مٹول کیا جائے توَ مندرجہ بالا نمبروں پر رابطہ کریں ضلع انتظامیہ فوراََ ایسے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کرے گی۔سمیع الرحمان نے کہاکہ انتقالات کے لئے جلسہ عام کا شیڈول بہت پہلے جاری کردیا جاتاہے اور اس کی وڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاتی ہے جس میں زمین بیچنے اور خریدنے والوں کے بیانات کے علاوہ موبائل نمبرز بھی ریکارڈ کیے جاتے ہیں اور ان پر بعدازاں کال کرکے تصدیق بھی کی جاتی ہے کہ آیا ان سے کسی نے رقم کا مطالبہ تو نہیں کیا۔اسسٹنٹ کمشنرز کوہاٹ اور لاچی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ انشاء اللہ عوام کے تعاون سے زمینوں کے معاملات سے بھی بدعنوان عناصر کا خاتمہ کرکے رہیں گے