الیکشن میں کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ،علی زیدی

الیکشن میں کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ،علی زیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 244 کے نامزد امیدوار و سینئر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے اپنے حلقے کراچی ایڈمن سوسائٹی میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ حلقہ پی ایس 103 کے نامزد امیدوار بلال غفار ،پی ایس 104کے نامزد امیدوار منصور شیخ اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ سینئر مرکزی رہنما علی زیدی نے کہا کہ ہم الیکشن میں دھاندلی نہیں کریں گے اور اگر ہمارے کسی امیدوار نے کی تو ہم اسے فارغ کردیں گے۔ اس کی مثال ہم نے اپنے بیس ایم پی ایز کو فارغ کرکے پہلے ہی دے دی ہے۔ نگراں حکومت میں جو جس سیاسی جماعت کے ساتھ ہے وہ اس کے لیے نیوٹرل ہے۔ اس ملک میں بچے چوسے ہوئے آم کھا رہے ہیں، پھٹے ہوئے پانی کے پائپ سے پانی لے کر گھر لے جا رہے ہیں اور ایک روٹی کے ٹکڑے پر لڑ رہے ہیں۔ ہم ایسے نظاروں کے عادی ہو گئے ہیں۔ نوجوان اس بات کو دل سے نکال دیں کہ یہ سارا نظام ایسے ہی چلتا رہے گا، ایسا نہیں چلے گا۔ ہم اسے تبدیل کریں گے، آپ کو کرنا پڑے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...