محکمہ صحت سندھ میں اسپتالوں کے سربراہان کے تبادلے

محکمہ صحت سندھ میں اسپتالوں کے سربراہان کے تبادلے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کی نگران حکومت نے محکمہ صحت میں سیاسی بنیاد پر تعینات افسران کے تبادلوں کا آغاز کردیا ہے ۔ ان تبادلوں کا مقصد 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کو شفاف بنانا ہے تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں تمام سرکاری اسپتالوں کے انتظامی سربراہوں اور 27 ڈسٹرکٹ کے ہیلتھ آفیسر کے تبادلے کردیئے گئے ہیں ۔زرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کے سول اسپتال،لیاری اسپتال،سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال،لیاقت آباد اسپتال،نیو کراچی اسپتال سمیت چھوٹے بڑے اسپتالوں کی تعداد 39 ہے جبکہ محکمہ سندھ کے ماتحت چلنے والے تمام پروگرام کے سربراہان کو بھی تبدیل کیا جائے گا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ان تبادلوں کا مقصد 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانا ہے۔ کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ہیلتھ آفیسر خادم حسین قریشی کو لیاری جنرل اسپتال میں میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں محمد عباس گوپانگ کو ضلعی ہیلتھ آفیسر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ضلع وسطی کی اسامی خالی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...