مختار سٹوڈنٹس اور آرگنائزیشن کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

مختار سٹوڈنٹس اور آرگنائزیشن کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

پشاور (سٹی رپورٹر)مختارسٹوڈنٹس اور مختارآرگنائزیشن کے زیراہتمام جنت البقیع اورجنت المعلیٰ میں مزارات اصحاب امہات المونین اور اہل بیت کی مسماری کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے ایک پرامن مظاہرہ کیاگیا مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر مسماری مزارات کیخلاف نعرے درج تھے اور مظاہرے کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفر یہ کے رہنماء ذوالفقارجمیل کررہے تھے ۔ مظاہرین کامطالبہ تھاکہ ان مزارات میں امام جعفرصادق ؑ کابھی مزار ہے جودنیائے اسلام کے تمام مسالک کے نزدیک قابل عزت واحترام تھے امام اعظم ابوحنیفہ اور مابعددوسرے امام آپ کے شاگردرہے اورآپ نے قرآن وحدیث کی مشکلات کوانتہائی آسان طریقے سے قابل فہم بنایا آپ کا مزار نہ صرف تشنہ گان علم کیلئے ایک منبع ہے بلکہ مسلمانوں کی عظمت رفتہ کامظہربھی ہے مظاہرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ برادرملک سعودی عرب پرسفارتی ذرائع سے دباؤڈالا جائے کہ ان مزارات کی دوبارہ تعمیرکرے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...