منبر ومحراب کو عزت دینے سے ملک ترقی کرے گا،معراج الہدیٰ

منبر ومحراب کو عزت دینے سے ملک ترقی کرے گا،معراج الہدیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ و مجلس عمل کے این اے 256سے نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ شریعت اور منبر ومحراب کو عزت دینے سے ہی عوام کے مسائل حل وملک ترقی کرے گا،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اپنے حلف، پارلیمنٹ،آئین وقانون کی پاسداری کرتے تو آج انہیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے،دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے نے قوم کے سامنے متبادل اور دیانتدار قیادت پیش کردی ہے،25جولائی کو قوم درست فیصلہ کرکے ملک کو درست سمت کی طرف لے جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد میں کارنر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی حلقہ130کے نامزد امیدوار نسیم صدیقی ومقامی ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت اپنی پانچ سالہ دور حکومت کے دوران ووٹ کو واقعی عزت دیتے تو آج عوام پانی وبجلی بحران سے دورچار اور ظلم وناانصافی اور مہنگائی کی چکی میں نہ پستے رہتے،حکمرانوں نے تو اپنے بیرون ملک محلات اور بنک بیلنس میں اضافہ کیا مگ�آغریب عوام آج دو وقت کی روٹی کیلئے بھی سخت پریشان ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ عوام25جولائی کو مخلص ودیانتدار قیادت کو منتخب کریں تاکہ ملک ترقی اور ان کے دکھوں کا مداوا ہوسکے۔