سیکرٹری بلدیات کی محاصل میں خرد برد پر ٹی ایم اے تخت بھائی کو چارج شیٹ جاری

سیکرٹری بلدیات کی محاصل میں خرد برد پر ٹی ایم اے تخت بھائی کو چارج شیٹ جاری

پشاور( سٹاف رپورٹر)سیکرٹری بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی سید جمال الدین شاہ نے محاصل میں خردبرد ، غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کی شکایات پر ٹی ایم اے تخت بائی کے اسسٹنٹ ٹیکس سپرنٹنڈنٹ قیصر شاہ کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ نامزد افسر کو سات دنوں کے اندر اندر تحریری جواب انکوائری کمیٹی کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف موجودہ قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات کو مختلف ذرائع سے شکایات ملی تھیں کہ ٹی ایم اے تخت بائی کے اسسٹنٹ ٹیکس سپرنٹنڈنٹ غفلت ، غیر ذمہ داری اور محاصل میں خردبرد کے مرتکب پائے گئے ہیں جس سے ادارے کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ سیکرٹری بلدیات نے شفافیت اور ایمانداری کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوراًایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ۔ جس کی سفارشات کی روشنی میں مذکورہ افسر کو چارج شیٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور ایمانداری پر باربارزور دیتارہتا ہے۔ ان ہدایات اور نظام کے باوجود بھی اگر کوئی غلط کام یا بے قاعدگی میں ملوث پایا جاتا ہے تو اُس کو معاف کرنے کی کوئی گنجائش نہیں بچتی۔ سرکاری افسران واہلکاروں کو روزمرہ کے ترقیاتی کام اور خدماتی امور کی نگرانی میں مستعد کردار ادا کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔محکمہ ہذا عوام سے ایک بار پھر پرزور اپیل کرتا ہے کہ آئیں اور ترقیاتی اُمور میں مل جل کر ایک مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں جہاں پر عوامی ٹیکس کا ایک ایک پیسہ صیح اور شفاف طریقہ سے استعمال ہوتا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...