پشاور،15 سالہ لڑکے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور،15 سالہ لڑکے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس تھانہ آغہ میر جانی شاہ نے 15 سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر وقوعہ میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملنگ جان ولد لعل زمان سکنہ چن آغہ کالونی نے مقامی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ اس کے بیٹے مزمل بعمر 15 سال کو کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے قتل کر نعش کو رحمن بابا قبرستان میں پھینک دیا ہے ۔جس کی رپورٹ پر علت نمبر 489 مورخہ30.6.2018 جرم 302 تھانہ آغہ میر جانی شاہ درج کی گئی۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق ، ڈی ایس پی سبرب فضل واحد اور ایس ایچ او آغہ میر جانی شاہ واجد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کیس کو ٹریس کرنے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔ جنہوں نے رات کی تاریکی میں ہوئے اندھے قتل کی جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم ذیشان ولد جہانزیب سکنہ جبہ سہیل آباد کو گرفتار کر کے ملزم نے سریدست اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی بر آمد کر لی گئی جبکہ ملزم نے دوران انٹاروگیشن وجہ عناد مستورات کا تنازعہ بیان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...