ٹیکس نا دہندگا ن کے خلا ف مہم شرو ع کر یں گے ،مشتا ق احمد شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگرا ن صو با ئی وزیر برا ئے آبپا شی ،پبلک ہیلتھ انجینئر نگ و دیہی تر قی ،بین الصو با ئی را بطہ اور ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مشتا ق احمد شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسا ئز سندھ روا ں ما لی سال کے دورا ن نا دہندگا ن گا ڑیو ں کے ما لکا ن سے ٹیکس کی وصولی کیلئے تقریباََ سالانہ چا ر رو ڈ چیکنگ مہم شرو ع کر ے گا ۔یہ با ت آج انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدار ت کر تے ہو ئے کی ۔اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت اعجا ز احمد مہیسر ،ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ ،شعیب احمد صدیقی اور دیگر ڈائریکٹر ز نے شرکت کی ۔اجلا س کو بریفنگ دیتے ہو ئے ڈائریکٹر جنر ل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ نے بتا یا کہ ٹیکس نا دہندگا ن گا ڑیو ں کے ما لکا ن سے ٹیکس وصولی کیلئے جامع پرو گرا م تشکیل دیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ یہ مہم اگست /ستمبر ،دسمبر /فروری اور ما ر چ /اپریل میں منعقد کی جا ئیں گی ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ان مہم کا مقصد زیا دہ سے زیا دہ ٹیکس وصولی ہے اور ان مہمو ں کی کا میا ب بنا نے کیلئے ہر ممکن کو شش کی جا ئے گی ۔نگرا ن صو با ئی وزیر مشتا ق احمد شاہ نے سیکریٹری ایکسا ئز کو ہدایت کی کہ رو ڈ چیکنگ مہم شرو ع کر نے سے پہلے میڈیا کے ذر یعے اس کی بھر پو ر طر یقے سے تشہیر کی جا ئے تا کہ ٹیکس نا دہندگا ن گا ڑیو ں کے ما لکا ن بر وقت ٹیکس جمع کروا سکیں اور کسی بھی نا خو شگوا ر وا قع کا سا منا نہ کر نا پڑ ے ۔نگرا ن صو با ئی وزیر مشتا ق احمد شاہ نے امید ظا ہر کی کہ رو ڈ چیکنگ مہمو ں کے ذر یعے محکمہ ایکسا ئز زیا دہ سے زیا دہ ٹیکس وصو ل کر نے کے قا بل ہو سکے گا ۔اس مو قع پر سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت اعجا ز احمد مہیسر نے نگرا ن صو با ئی وزیر کو یقین د لا یا کہ افسرا ن و عملہ اپنے فرض دیا نتدا ری سے ادا کر ے گا اور روڈ چیکنگ مہم کو کا میا ب بنا ئیں گے ۔