خیبر پختونخوا ھکومت کا دیا میز بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم

خیبر پختونخوا ھکومت کا دیا میز بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے کا خیر ...

پشاور( سٹاف رپورٹر) نگران صوبائی وزیر توانائی وبرقیات،خیبرپختونخواحاجی فضل الہٰی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیامیربھاشا اورمہمندڈیمز کی فوری تعمیرکے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے خیبرپختونخواحکومت کی طرف سے بھرپورتعاون کااعلان کیا ہے۔اپنے دفتر میں حیات آبادریذیڈنٹ سوسائٹی کے صدر اورسماجی کارکن حاجی نواب خان خٹک کی سربراہی میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرتوانائی حاجی فضل الٰہی نے کہاکہ خیبرپختونخواتوانائی کے ذخائر سے مالامال صوبہ ہے جہاں 30ہزارمیگاواٹ پن بجلی پیداکرنے کی گنجائش موجودہے جوکہ بجلی کی پیداوارکا سستاترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے پاک فوج کی جانب سے قومی نوعیت کے 2بڑے ڈیموں کی فوری تعمیر کے سلسلے میں افسران اور جوانوں کی تنخواہوں سے فنڈزمیں پیسے عطیہ کرنے کے اعلان پربہادرپاک فوج کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس عزم کااظہارکیا کہ دیامیربھاشاڈیم اورمہمندڈیم کی تعمیر سے ایک طرف ملک میں جاری توانائی کابحران ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا تودوسری طرف ملک میں سراٹھاتے پانی کے شدید بحران سے بھی چھٹکارامل جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...