سیاسی کارکنوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے،مرتضیٰ وہاب

سیاسی کارکنوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے،مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سندھ 111 مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں تاریخی کاموں کے بعد جوق در جوق دیگر پارٹیوں سمیت سوشل ورکرزکی پی پی پی میں شمولیت خوش آئند ہے۔ یہ بات گزشتہ روز مرتضیٰ وہاب نے اپنے گھر میں ایم کیو ایم کے وارڈ 7 کلفٹن کنٹونمنٹ کے کونسلر شیخ شاہد ، محمد صمد، سماجی ورکر راجہ فرخ ستی نے شمولیت کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ساؤتھ کے سابق جنرل سیکریٹری عمران بلوچ، ضمیر ، عمران جمالی ،ارسلان، فیضان، منا بھائی، رحمان ، انور خان سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ مرتضیٰ وہاب نے شمولیت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا بہتر مستقبل صرف اور صرف پیپلز پارٹی سے ہی ہے کیونکہ پی پی پی ہی وہ جماعت ہے جو بنا کسی تفریق اور لسانیت کے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں کراچی کے عوام کی فلاح کیلئے لاتعداد کام کئے جس سے کراچی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور انشاء اللہ 25جولائی کو الیکشن میں پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر کراچی کو مزید عوامی سہولیات کے لئے انقلابی اقدامات کریگی۔

B

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...