انتخابات کے بعد ضلعی ممبران کا ڈسٹرکٹ ناظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

انتخابات کے بعد ضلعی ممبران کا ڈسٹرکٹ ناظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ...

ٹانک ( نمائندہ خصوصی)عام انتخابات کے بعد ضلعی ممبران کا ڈسٹرکٹ ناظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ناظم اپنے بھائی امیدوار اور اسکے اتحادی کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ڈسٹرکٹ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سعید خان بیٹنی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ناظم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے مختلف یونین کونسلز میں اپنے بڑے بھائی این اے37 کے آزاد امیدوار داور خان کنڈی اور اسکے اتحادی امیدوار کی انتخابی مہم میں سادہ لوح عوام کو تالاب اور پریشر پمپ کے جھوٹ وعدوں پر ٹرخا رہے ہیں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا 25جولائی کے بعد وہ تحریک اعتماد لانے لئے فوری ضلعی ممبران کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست دیں گے انکا کہنا تھا کہ انہیں15 سے زائد ضلعی ممبران کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...