عوامی مسائل سے واقف ،حل کرنا بخوبی جانتے ہیں ،زاہد سعید

عوامی مسائل سے واقف ،حل کرنا بخوبی جانتے ہیں ،زاہد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-244 کے امیدوار زاہد سعید اور PS-103 کے امیدوار صوبائی اسمبلی جنید مقاتی نے بلوچ کالونی، کراچی ایڈمن سوسائٹی، محمد علی سوسائٹی ، چینیسر گوٹھ، منظور کالونی اور دہلی مرکنٹائل سوسائٹی میں عوامی اجتماعات، کارنر میغنگ اور گھر گھرعوامی رابطہ مہم اور اپنے اعزاز میں علاقے کے معززین کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کے دوران کہا کہ اگر پوری دیانتداری سے خدمت کو عبادت سمجھ کر کیاجائے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس شہر کے مسائل حل نہ ہوں، ہم نے بطور ناظم اس شہر کی خدمت کی ہے اور پانی ، سیوریج ، انفرااسٹرکچر اور دیگر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اور ان کو حل کرنا بھی جانتے ہیں، زاہد سعید نے کہا کہ چائنا کٹنگ کے خالقوں نے محمود آباد میںTP2 ٹریٹمنٹ پلانٹ کی جگہ کا صفایا کرکے لوگوں سے پیسے لے کر رہائش پزیر کرایا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو اپنا مضبوط اور مستحکم گھر بنانا ہے جبکہ مسجد کو مرکز بنانا ہے۔ عروس البلاد شہر کراچی کو دوبارہ دنیا کے بہترین شہروں میں ڈھالنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔حلقے کی عوام نے زاہد سعید اور جنید مقاتی کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں میں ایسے ترجمانوں کی ضرورت ہے جوعوام کے مسائل کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے مسائل کو حل کرانے میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکے۔ خصوصی طور پر شرکت فرماتے ہوئے آزاد کشمیر سے جماعت اسلامی کے امیر گلشن ترابی نے بھی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زاہد سعید کراچی کے بہترین ترجمان ہیں، انہوں نے اپنی سرگرمیوں سے پورے کراچی کو متحرک کیا ہے، اہل کشمیر کی ہر محاز پر رہنمائی ، تعاون اور مدد فرماتے رہے۔