کارڈینل جوزف کوٹس کا کراچی پہنچنے پر فقید المثال استقبال

کارڈینل جوزف کوٹس کا کراچی پہنچنے پر فقید المثال استقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرچ بشپ ،کارڈینل جوزف کوٹس کا منگل کو کراچی پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا ۔آرچ بشپ کو قافلے کی شکل میں سینٹ پیٹرک چرچ لے جایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آرچ بشپ جوزف کوٹس کارڈینل اعزاز پانے کے بعد رومانیہ سے کراچی پہنچے جہاں جہاں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ۔آرچ بشپ کو قافلے کی شکل میں سینٹ پیٹرک چرچ صدر پہنچایا گیا ،جہاں اپنے استقبال کے لیے آنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ذمہ داری کو قبول کرنے کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔یہ پاکستان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔اب پاکستان کا نام روشن ہوگیا ہے۔مجھے وزیراعظم سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مبارکباد دی ہے ۔اب ویٹی کن میں بھی پاکستان کی نمائندگی ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسیحی اداروں کے فلاحی کام پورے ملک کے لئے ہیں اور یہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...