انتخابی امیدوار الیکشن کمیشن سے تعاون کریں ،ڈی پی او مردان

انتخابی امیدوار الیکشن کمیشن سے تعاون کریں ،ڈی پی او مردان

مردان (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان کیپٹن (ر) واحد محمود نے انتخابی اُمیدواروں پر زور دیا ہے کہ وہ الیکشن 2018کے پر امن انعقادکے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے بھر پور تعاون کریں۔ وہ انتخابات کے سلسلے میں ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے انتخابی امیدواروں کیسا تھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں صوبائی حلقو ں کے امیدواروں اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ضلعی پولیس سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لیے تمام انتخابی امیدواران ایکساں اہمیت کے حامل ہیں، الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کا قیام اور عوام الناس کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین تر جیحات میں شامل ہیں ، ہوائی فائرنگ ، آتش بازی اور اسلحہ کی نقل و حرکت و نمائش پر مکمل پابندی ہے،جمہوری الیکشن ایک قومی اور اہم فریضہ ہے جس کے پر امن انعقاد کیلئے ہم سب کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے انہوں نے تمام انتخابی امیدواروں کو الیکشن کمیشن سے جاری شدہ تحریری ضابطہ اخلاق دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی امیدوار کو کسی قسم کی شکایت ، مسئلہ یا معلومات درکار ہو تو وہ ضلعی سطح پر قائم کردہ الیکشن کنٹرول روم سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں ہماری بھر پور کوشش ہوگی کہ آپ کے مسائل اور شکایات کا حل کوڈ آف کنڈکٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے بہتر طریقے سے حل کیا جائے۔تمام انتخابی امیداروں سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنے پارٹی ورکروں کو ہدایات دیں کہ الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے او ردنگا فساد سے گریز کریں تا کہ پر امن الیکشن کے انعقاد کو باہمی تعاون سے یقینی بنا یا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...