ملاکنڈ کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرؤں گا ،ظفر یاب خان

ملاکنڈ کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرؤں گا ،ظفر یاب خان

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) قومی وطن پارٹی ملاکنڈسے قومی اسمبلی کے نامزدامیدوارظفریاب خان نے کہاہے کہ اگرمالاکنڈکے عوام نے اعتماد کرکے منتخب کیاتوعلاقے کے عوام کھبی بھی مایوس نہیں کریں گے اوران کے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ مالاکنڈکے عوام کوہردورحکومت میں مکمل طورپرنظراندازکیاگیاہے ان خیالات کااظہارظفریاب خان نے گزشتہ روز مختلف مقامات پربڑے بڑے شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کسی نے اسلام کے نام پرکسی نے روٹی کپڑامکان کے نام پراورکسی نے پختون کے نام پرعوام کودھوکہ دیاہے صرف اورصرف قومی وطن پارٹی ہے جوغریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہی ہے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈمیں ٹیلنٹ کی کوئی بھی کمی نہیں ہے مگرحکمرانوں کی عدم توجہ کی وجہ سے یہاں کے نوجوان نسل کاٹیلنٹ ضائع ہورہاہے انہوں نے کہاکہ 25جولائی کومالاکنڈکے عوام اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیکراپنے بچوں کاروشن مستقبل محفوظ کرنے میں اپناکرداراداکریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...