تحریک انصاف پانی کے مسئلے کو حل کرے گی ،نجیب ہارون

تحریک انصاف پانی کے مسئلے کو حل کرے گی ،نجیب ہارون

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 256کے نامزد امیدوار نجیب ہارون ، حلقہ پی ایس 129کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عمران شاہ اور پی ایس 130کے نامزد امیدوار ریاض حیدر نے اپنے حلقے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نجیب ہارون نے کہا کہ تحریک انصاف کے راستے کے پتھر ایک ایک کر کے ہٹتے جا رہے ہیں۔ دشمن ٹکڑوں میں بٹ رہے ہیں اور عوام جو ان کے ظلم و ستم سے تنگ تھے، آج خوش ہو رہے ہیں۔ سندھ میں پی پی نے دس سال حکومت کی اور سندھ کے عوام کا وقت برباد کیا۔ صوبے میں ترقی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ لوگ بنیادی ضروریاتِ زندگی سے بھی محروم ہیں۔ پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ تحریک انصاف اقتدار میں آکر سب سے پہلے پانی کے مسئلے کو حل کرے گی۔ چیئرمین تحریک انصاف کا پیغام دو نہیں ایک پاکستان کا پیغام ہے۔ پاکستان تبدیلی چاہتا ہے اور لوگ فرسودہ حکمرانوں سے عاجز آچکے ہیں۔ ملک کا نظام بدل کر رہے گا اور قانون سب کے لیے ایک ہوگا۔ ن لیگ اور پی پی کا انجام عبرت ناک ہوگا۔ تحریک انصاف تمام صوبوں میں کلین سوئپ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ عوام ساتھ دے تو ہم مخالفین کی نیندیں حرام کردیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...