حلیم عادل شیخ کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

حلیم عادل شیخ کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے کاغذا ت نامزدگی کی بحالی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی کی بحالی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت میں زرعی ترقیاتی بینک سے حلیم عادل شیخ نے 8ملین قرضہ لیا تھا۔حلیم عادل شیخ نے حلف نامے میں قرضہ ظاہر نہیں کیا۔حلیم عادل نے قوم سے جھوٹ بولا ۔وہ صادق اور امین نہیں رہے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت تمام فرقین سے 18 جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے ۔واضع رہے کہ حلیم حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کے پی ایس 99 کے امیدوار ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...