ہنگومیں تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف بڑی کارروائی،متعدد گرفتار

ہنگومیں تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف بڑی کارروائی،متعدد گرفتار

ہنگو ( بیورورپورٹ)ضلع انتظامیہ ہنگو کی شہر میں تجاوزات اور گرانفرشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کومسمار کردیا اور خلاف ورزی کرنے والے متعدد مالکان کو گرفتار کر لیا۔دوسری طرف محکمہ فوڈ کے حکام نے متعدد دکانوں کا معائنہ کیا اورگرانفروشی کرنے اور زائد المیعاداشیائے خوردونوش فروخت کے لئے رکھنے پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے عائد کیے۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خوراک خیبر پختونخوا ، ڈائریکٹر فوڈ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اقرار علی شاہ اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے متعلقہ عملے اور پولیس ولیوی فورس کے ہمراہ ہنگو شہر میں چھاپے مار کر فٹ پاتھ پرسے غیر قانونی دررجنوں کیبن مسمار کر کے سامان ضبط کر لیا جبکہ متعدد مالکان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ۔دوسری طرف ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے فوڈقوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر متعدد دکانداران کو ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کرنے سمیت اشیائے خوردنوش کے نمونے حاصل کر کے کوالٹی چیکنگ کے لئے لیبارٹری کو ارسال کر دئیے ۔اس موقع پر اقرار علی شاہ اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے تاجروں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ناجائر تجاوزات سے قطعی اجتناب کر یں اورقانون کی پاسداری یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ نر خنامہ آویزاں رکھیں اور قصاب گوشت کو جالی سے ڈھانپ کر فروخت کریں بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...