ولیکا اسپتال خوردبرد کیس ،تحقیقات نیب کو منتقل

ولیکا اسپتال خوردبرد کیس ،تحقیقات نیب کو منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن عدلت نے ولیکا اسپتال میں کروڑوں روپے کی خورد برد سے متعلق چیئرمین نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ نیب کو منتقل کردیا ہے ۔منگل کو صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں ولیکا اسپتال میں کروڑوں روپے کی خورد برد کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کی جانب سے درخواست دائر میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ولیکا اسپتال کے ایم ایس اسلم پرویز اور دیگر نے 2013 سے 2015 تک بجٹ میں خورد برد کی اسپتال کے ایک ارب کے بجٹ میں سے 50 کروڑو روپے کی خورد برد کی گئی جبکہ دیگر ملزمان آڈٹ آفیسر غلام شبیر ، اکاونٹ آفیسر عارف خلیل اور کیشیئرتوصیف بھی شامل ہیں ۔ملزمان نے پچاس کروڑ سے زائد کی کرپشن کی ہے لہذا مقدمہ نیب کا بنتا ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ نیب منتقل کیا جائے ۔عدالت نے چئیرمین نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ احتساب عدالت میں منتقل کرنے کاحکم دے دیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...