انتخابات کوشفاف بنانے کیلئے فیس بک کے اہم اقدامات

انتخابات کوشفاف بنانے کیلئے فیس بک کے اہم اقدامات

کراچی (پ ر) دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک (Facebook) دنیا بھر میں جمہوریت کے فروغ میں اپنی مثبت قوت کے طور پر غیرمعمولی امکانات پر یقین رکھتا ہے ۔ فیس بک دنیا بھر میں ہر عمر اور سیاسی نظریات کے حامل افراد کو اظہار کی آزادی دیتا ہے، صحت مندانہ خیالات کے تبادلہ اور بحث و مباحثہ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور رہنماؤں کو اپنے حلقہ جات میں زیادہ جوابدہ بناتا ہے۔ فیس بک اس بات سے بھی آگاہ ہیں کہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو ہمارے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے جمہوری عمل نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اس عمل کو روکنے کے لئے فیس بک مکمل طور پر پرعزم ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات کی ساکھ کو محفوظ بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہا ہے ۔ اس میں پاکستان کو کوئی استثناء نہیں ہے۔ فیس بک دنیا بھر میں سیفٹی اور سیکورٹی مسائل پر کام کرنے کے لئے رواں سال کے اختتام تک عملے کی تعداد بڑھا کر 20 ہزار کر رہا ہے ۔ فیس بک کے پاس پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات میں کام کے لئے مختص ٹیمیں ہیں جو نفرت انگیز کردار اور اسکے غلط استعمال کی شناخت کرکے اسے روکنے میں مدد کرتی ہیں۔ پاکستان میں انتخابات سے قبل فیس بک اپنی کاوشوں میں بہتری لایا ہے جس میں فیس بک ہر طرح سے اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ غلط استعمال کو روکا جائے۔ اس ضمن میں فیس بک الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے مخصوص درپیش چیلنجز کو بہتر انداز سے سمجھنے اور اسے حل کرنے کے لئے کام کر رہا ہے ۔ فیس بک پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات سے قبل یہاں کچھ مخصوص اقدامات لے چکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...