کراچی کو عوام کی مدد سے ترقی یافتہ شہر بنائیں گے،سینیٹر سلیم ضیاء

کراچی کو عوام کی مدد سے ترقی یافتہ شہر بنائیں گے،سینیٹر سلیم ضیاء

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سلیم ضیا نے نیپا چورنگی ضلع شرقی کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے NA-243 سے قائد محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار حاجی شیخ محمد شاہجہاں صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-101 کی امیدوار پروین بشیر PS-102 کے امیدوار یاسر عدیل شیخ کے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کی مدد سے شہر کو ملک کا سب سے خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے. قائد نواز شریف کے نامزد نمائندے پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو دوبارہ بد امنی اور ہڑتالوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے. اہلیان کراچی تعصبات کی نقیب جماعتوں کی بجائے پاک وطن سے محبت کرنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی دوست محمد فیضی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو بد امنی اور معاشی بد حالی سے مکمل نجات کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کراچی کے عوام کی فتح ہوگی. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن لال نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی سے کشمور تک سندھ کے باشندے میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں جس طرح ہم نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہے سندھ کے عوام کے تعاون سے سندھ کے امن، معیشت، ترقی اور بھائی چارے کو بھی ناقابل تسخیر بنادیں گے؛ میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار حاجی شاہجہاں نے کہا کہ میرا مقابلہ عمران خان سے ہے اور کراچی کے شہری عمران اور دیگر امیدواروں کی کارکردگی پرکھ چکے ہیں . اللہ نے کراچی کے عوام کو موقع دیا ہے کہ اپنی آنے والی نسلوں کے لئے کراچی کو محفوظ بنانے کے لئے میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دیں. صوبائی اسمبلی کے حلقوں PS-101 اورPS102 کے امیدوار پروین بشیر اور یاسر عدیل شیخ نے گلشن اقبال نیپا چورنگی پر مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں پارٹی کارکنوں اور حلقے کے عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کی مدد سے ہم شہر قائد کو پاکستان کی حقیقی تصویر بنائیں گے جہاں ہر شہر کراچی کے وسائل پر برابر کا حقدار ہوگا. پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدوار برائے حلقہPS-102 یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی کے نوجوانوں کے لئے خصوصی اقدامات کرے گی ہم اقتدار میں آکر کراچی کے نوجوانوں کو اچھی تعلیم اعلی ملازمتوں اور محفوظ کراچی کا یقین دلاتے ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی الیکشن کی افتتاحی تقریب کے نمایاں رہنماں میں پیر بخش سنجرانی،فیاض ملک، چوہدری اسلم، نوربخت خان، شیر محمد، تنویر حسین،صادق خان، فضل خان رحیم سواتی،محمد علی، غلام محمد آرائیں م سعدیہ فیصل،فائزہ علی شامل تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...