آئی جے ٹی کا طلباء کے گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

آئی جے ٹی کا طلباء کے گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (سٹی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پشاورنے پولیس کے جانب سے پشاور یونیورسٹی کے ہاسٹلوں پر چھاپے اور طلباء کے گرفتاری کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پشاور پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے جس کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور حسن بشیر اور دیگر کرہے تھے۔مظاہرین کا کہن اتھا کہ پولیس کی طلبہ پر رات گئے چھاپے اور پشاور یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے گرفتاریاں نا قابل قبول ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس طلبہ کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت پولیس طلباء کے کمروں میں داخل ہوگئے اور ان کی بے عزتی کی گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح اپریشن کررہے تھے جس طرح ہاسٹلوں میں بڑے بڑے دہشتگرد ہیں انہوں نے نگران وزیراعلیٰ اور چیف جسٹس واقع کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے بتایا کہ اس طرح گورنمنٹ کالج پشاور کے پرنسپل اور انتظامیہ اسلامی جمعیت طلبہ کے پر امن طلبہ رہنماء کیمپ جو کہ طلبہ کی خدمت کا ذریعہ ہے کے خلاف تگ و دو کررہے ہیں جس کو فوری طور پر بند کیا جائے اور بے جا طلبہ کو پریشان نا کرے ورنہ ہر قسم کے صورتحال کی ذمہ داری پولیس اور کالج انتظامیہ پر ہوگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...