پشاور ،پولیس کے ہاتھوں بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا ملزم گرفتار
پشاور (کرائم رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بین الصو بائی ڈکیت گروہ کو ٹریس کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ڈکیتی کے دورن چھینے گئے 4لاکھ رو پے بھی بر آمد کرلئے ۔تفصیلات کے مطا بق شاہ قبو ل کالو نی میں 3 نامعلوم مو ٹر سائیکل سوارو ں نے ڈرائی فرو ٹ ڈیلر کے منشی احمد نظیر ولد سعید اللہ جان سکنہ شانگلہ سے 46لا کھ روپے اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔مد عی کی رپورٹ پر تھا نہ شاہ قبو ل میں نا معلوم ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کی گئی ۔سی سی پی او قا ضی جمیل الرحمن نے وقو عہ کا نو ٹس لیتے ہوئے کیس کو ٹریس کرنے اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ایس ایس پی آپریشنز جا وید اقبال کی سربراہی میں ایس پی سٹی شہزادہ کو کب فارو ق،DSPسٹی 1سید عتیق شاہ اورDSPسبرب فضل وا حد خان اور ایس ایچ او قا ضی نثا ر احمد پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطو ط پر تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان تک رسائی حا صل کر کے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے ایک ملزم زرخان ولد خان محمد کوگرفتا ر کرکے انٹا رو گیٹ سرسری انٹاروگیٹ کرنے پر وقوعہ میں ملوث ہونے اوردس لاکھ روپے حصہ وصول کرنے کا بھی اعتراف کیا اور اپنے دیگر سا تھیو ں کے نا م بھی بتلا ئے، پولیس پا ر ٹی نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر لو ٹی ہوئی رقم میں سے 4لاکھ روپے بر آمد کر لئے ۔جبکہ دیگردو ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں جن کی گرفتار جلد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ مندرجہ بالا ملزمان اس قبل بھی پشاور ، نوشہرہ اور اسلام آباد میں مختلف ڈکیتیوں میں ملوث تھے جن کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا جو حالیہ وقوعہ سے ایک ماہ قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے تھے ۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق، ڈی ایس پی سٹی 1 عتیق شاہ اور ایس ایچ او قاضی نثار سمیت تمام ٹیم کے لئے نقد انعام و توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔