خاتون کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

خاتون کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں دوشیزہ کے اندھے قتل کا سراغ لگا کرملزم کو آلہء قتل سمیت گرفتار کر لیا۔مقتولہ سپنا آئس کے نشے میں مبتلا تھی جس کو چچا زا د نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مختیار خان ایس آئی تھانہ پشتخرہ کو ایک جوان العمرلڑکی کی نعش جس کو اسلحہ آتشین سے کسی ملزم یا ملزمان نا معلوم نے قتل کرکے اراضیات دیہہ پاوکہ میں پھینک دیا تھا کی اطلاع ملے جس پرایس ایچ او تھانہ اعجاز اللہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعش کو اپنے تحویل میں لے کر برائے پوسٹ مارٹم خیبر میڈیکل کالج روانہ کی جبکہ ملزمان نامعلوم کے خلاف رپورٹ علت نمبر 726 مورخہ 5.7.2018 جرم 302 تھانہ پشتخرہ میں درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے جوان العمر لڑکی کے اندھے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض، اے ایس پی حیات آباد وقا ر کھرل اور ایس ایچ او پشتخرہ اعجاز اللہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے اندھے قتل اور مقتولہ کے ورثاء کو ٹریس کرنے سمیت وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے ایس پی کینٹ کی سربراہی میں نہایت جانفشانی اورجدید حکمت عملی سے تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے مقتولہ زیباعرف سپنا دخترلباس خان ساکنہ تہکال پایان کے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے اس کے قتل میں ملوث مقتولہ کے چچا زاد دولت خان ولد حیات خان سکنہ پاوکہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا۔ ملزم نے سریدست قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ مقتولہ سپنا جو آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء استعمال کرنے کی لت میں مبتلا تھی ، جس کوحیات آباد پولیس نے علاج معالجہ کی خاطرالخدمت ہسپتال میں 45 دن کے لئے داخل کرانے کے بعد کرائسسز سنٹر حیات آباد میں منتقل کر دیا تھا جس کو مقتولہ کے والد لباس خان اوربھائی عباس خان نے عدالت کے حکم پر ایک لاکھ روپے ضمانت پر کرائسسز سنٹر سے گھر خودمنتقل کر دیا تھا ۔ جو بعد میں مقتولہ نے دوبارہ گھر سے نکل کر نشہ آور اشیا استعمال کرنا شروع کیاتھا جس پر خاندان والوں کو رنجش تھی اور با اآاخرچچا زاد بھائی دولت خان ولد حیات نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل کرکے نعش کو کھیتوں میں پھینک دیا تھا، جس کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کو نشہ کے لت میں مبتلا کروانے اور نشہ آور اشیا فراہم کرانے والوں کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں جن کی جلد گرفتاری کی توقع ہے۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے ایس پی کینٹ وسیم ریاض اور اے ایس پی حیات آباد وقار کھرل سمیت ایس ایچ او اعجاز اللہ و دیگر تمام ٹیم کے لئے نقد انعام اور یوصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...