قرآن مجید کی حفاظت کا بہترین طریقہ اسے حفظ کرنا ہے سعید الحق حقانی

قرآن مجید کی حفاظت کا بہترین طریقہ اسے حفظ کرنا ہے سعید الحق حقانی

مردان(بیورورپورٹ)شیخ القران مولانا سعید الحق حقانی نے قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بچے اور ان کے والدین عظیم ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو کلام اللہ کی حفاظت کے لیے وقف کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد حاجی عمر شاہ کوزکندے بغدادہ مردان میں 6سالہ ترجمہ قرآن، حفظ وناظرہ قرآن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب سے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حافظ سلمان،مولانا حافظ مفتی شوکت اور جامعہ عربیہ صوت القران بغدادہ کے مہتمم مولانا رئیس خان نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ قرآنی علوم سیکھنا اور سکھانا بہترین عمل ہے، قرآن کی حفاظت کا بہترین طریقہ اسے حفظ کرنا ہے قرآن ان لوگوں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے جو اسے سمجھ کر پڑھتے اور پھر اس پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم مسلمانوں کی عملی زندگی میں مکمل ضابطہ حیات ہے۔ دینی ودنیاوی، اجتماعی امور کی رہنمائی قرآن مجید میں موجود ہے۔ یہ ہماری غفلت ہے کہ ہم اس متاع بے بہا سے فیض نہیں لے رہے۔ قرآن و سنت کو جدا کرنے والے اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ قرآن سے دوری کی وجہ سے آج ہم دنیا میں رسوا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم عالم انسانیت کیلئے کتاب ہدایت ہے اور قیامت تک اس کے اثرات اور ثمرات ظاہر ہوتے رہیں گے۔مولانا سعید الحق حقانی نے انہوں نے بچوں کو قرآنی علوم سے بہرہ مند کرنے کے حوالے سے اپنا عظیم الشان کردار ادا کرنے پر جامعہ عربیہ صوت القرآن کے اساتذہ تمام انعام یافتگان اور ان کے والدین کو بھی دلی مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنے بچوں کو دین کی راہ پر لگایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...