خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کرروائی ، تما م میٹ شاپس مصالحہ فیکٹریاں انتظامات پر سیل

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کرروائی ، تما م میٹ شاپس مصالحہ فیکٹریاں ...

پشاور (سٹی رپورٹر ): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ہونے والی مختلف آپریشنز کے دوران کے دس میٹ شاپس، دو مصالحہ فیکٹریاں اور ایک فلور مل سیل کردیا ہے۔ ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق رات گئے ہونے والے آپریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انیلا محبوب اور سائرہ نثار نے چارسدہ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دو مصالحہ فیکٹریوں اور ایک فلور مل کو سیل کردیا۔ اُنہو ں نے مزید کہنا تھا کہ مصالحہ فیکٹریاں بور اور چوکر کی ملاوٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی جس پر دونوں فیکٹریوں کو تالے لگادیے گئے جبکہ فلور مل میں مختلف برانڈز کے دیگر ملوں کے نام پر آٹا تیار ہوتا تھا جو کہ پنجاب کے ملوں کے نام پر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جاتا تھا۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علی الصبح تہکال میں واقع تمام میٹ شاپس کا اچانک دورہ کیا گیا جہاں پہلے سے دئے گئے وارننگ اور بہتری کے نوٹسز کی چیکنگ ہوئی۔ چیکنگ کے دوران تمام شاپس میں کوئی بہتری نہیں پائی گئی جس کے نتیجے میں دس کے دس میٹ شاپس کو سیل کردیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پشاور میں اب تک پچاس نان تندوروں کی چیکنگ ہوئی ہے جن کو بہتری کیلئے ایمپرومنٹ نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ شام کو دوبارہ نان بھائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگا اور سی طرح فلوملوں کا بھی قبلہ درست کرنے کیلئے خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔ ادھر مردان میں بھی بلال کباب ہاؤس کو ناقص صفائی پر تالے لگادئے گئے جبکہ سیاحوں اور اہل علاقہ سمیت ہوٹل روزگار سے وابستہ افراد میں آگاہی اجاگر کرنے کیلئے نتھیا گلی میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی ایبٹ آباد آفس کی جانب سے ترتیب دئے گئے آگاہی واک میں ہوٹل ایسوسی ایشن سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہوٹل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے آگاہی مہم چلاکر سیاحوں اور ہوٹل روزگار سے وابستہ افراد میں شعور اجاگر کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...