مردان ،ایپکا کا بھاشا اور مہمند ڈیمز کیلئے ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان

مردان ،ایپکا کا بھاشا اور مہمند ڈیمز کیلئے ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) ایپکا خیبرپختونخوانے بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔ کلرکس برادری اجتماعی کاموں میں بھرپور حصہ لے گی۔ یہ قومی فریضہ ہے ۔ اور کلرکس برادری اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالے گی۔ کیونکہ آئے روز لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے غریب لوگوں پر اثر پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایپکا کے صوبائی صدر اورنگزیب کشمیری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے جیب اور باہر ممالک میں مخلات تعمیر کرنے کیلئے قومی خزانے کو بے دریغ دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ اور65سال سے ملک میں ایک ڈیم تک تعمیر نہیں کیا ۔ انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کو خراج تحسین پیش کیا کہ انھوں نے بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا۔ جو ملک کی تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائیگا۔ انھوں نے بتایا کہ صوبہ بھر کے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹری صاحبان کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ کہ ایک دن کی تنخواہ کلرکوں سے جمع کرکے چیف جسٹس آف پاکستان نے جس اکاؤنٹ کا ذکر کیا ہے اُس میں جمع کریں۔