شانگلہ ضلع بھر میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

شانگلہ ضلع بھر میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شانگلہ ضلع بھر میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، دوسرے روز بھی ضلع میں بجلی بند رہی ،گرمی کی شدت میں اضافہ،سینکڑئ کے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ سے پانی کی قلت شروع ،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے سے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہوگئے،عوامی حلقوں اور تاجر تنظیموں کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی ۔شانگلہ ضلع بھر اور مضافاتی علاقوں میں دوسرے روز بھی بجلی کی بندش نے عوام کے ناک میں دم کردیا ، کوٹکی گریڈ سٹیشن کے تینوں فیڈرز پر دوسرے روز بھی پانچ پانچ گھنٹے بجلی بند رہی جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری میں مسلسل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری پہیہ جا م ہوکر رہ گیا ہے ، چھوٹے کاروبار مکمل طور پر بند رہا ہے ، طویل بجلی بندش سے گھریلو نظام بھی متاثرہوگیا ہے ، دوسرے روز بجلی کی بندش سے سینکڑئ کے علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کے ساتھ ساتھ پانی کی قلت شروع ہوگئی ہے ، شانگلہ کے سینکڑئ علاقوں میں مکینوں کے مطابق جس میں کماچ ، نصرت خیل ، نویکلے، مارتونگ و دیگر سینکڑئ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ دوسری طرف بجلی کی طویل بندش نے جینا حرام کردیا ہے، علاقے میں پانی کا قلت بھی عروج پرہے، بجلی لوڈ شیڈنگ کا یہ حالت جاری رہی تو احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...