کنٹونمنٹ بورڈ کا غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کیخلاف کارروائی ، 30موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی

کنٹونمنٹ بورڈ کا غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کیخلاف کارروائی ، 30موٹر سائیکلیں ...

پشاور(سٹی رپورٹر )کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے صدر میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے پر 30 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں جبکہ ملاوٹ شدہ شدہ دودھ فروخت کرنے پر 3 دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کردےئے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بلور پلازے کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 30 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں قبل ازیں کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر نے صدر کے مختلف علاقوں میں دودھ کی دکانوں کی چیکنگ کی اس دوران 3 دکانداروں کو دودھ میں پانی ملانے اور فیٹ لیول کم ہونے پر بھاری جرمانے عائد کردےئے ۔ کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرۃ العین وزیر کے مطابق کسی کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...