نوشہرہ ،پیس سکول اینڈ کالج کی ناقص کارکردگی ،طلباء کی اکثریت فیل

نوشہرہ ،پیس سکول اینڈ کالج کی ناقص کارکردگی ،طلباء کی اکثریت فیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) پیس سکول اینڈ کالج کا 2018کے سالانہ امتحانات میں ناقص کارکردگی اوربھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود طلباء وطالبات پوزیشن حاصل کرنے میں ناکامی پر والدین نے اپنے بچوں کو باڑہ کلاتھ مارکیٹ میں قائم پیس سکول اینڈ کالج سے اپنے بچوں کو نکلوانے شروع کردئیے ہیں پشاور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود طلباء وطالبات سے فیس وصول کرنے کے باوجود اساتذہ کو تنخواہیں ادا نہیں کئے گئے بابا رحمتیں صوبائی نگران حکومت چیف جسٹس پشار ہائی کورٹ نوشہرہ میں دیگر محکموں کے علاوہ پیس سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ کی ظالمانہ کاروائیوں کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق باڑہ کلاتھ مارکیٹ میں قائم پیس سکول اینڈکالج کی انتظامیہ نے 2017 کے نتائج 2018 میں والدین کو دھوکہ دینے کیلئے بڑے بڑے اشتہارات کے ذریعے تشہیری مہم شروع کررکھی ہے جو کہ 419, 420 کے ذمرے میں آتے ہیں کیونکہ ایک تعلیمی ادارے میں بوگس طریقے سے اپنے سکول وکالج کی بڑائی والدین، طلباء وطالبات کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے سابقہ حکومت میں مردان بورڈ کے ساتھ ملی بھگت سے بڑے بڑے تحائف دے کر پوزیشن حاصل کرنے والے حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی 2018 کے امتحانات میں کوئی پوزیشن حاصل نہ کرسکے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جونکنے کیلئے 2017 کے نتائج 2018 کے نتائج نکلنے کے بعد بعض اخبارات کے ذریعے اپنے حق میں ظاہرکررہے ہیں اس کے علاوہ مختلف چوکوں اور پلازوں اور کمبوں پر سابق وزیرائے اعلیٰ کے ساتھ بڑے بڑے تصاویر میں طلباء وطالبات کو انعامات دینے ظاہر کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود پیس سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ نے طلباء وطالبات سے چھٹیوں کا پورا فیس وصول کرلیا ہے اور اساتذہ کو چھٹیوں کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی جس سے اساتذہ ذہنی کوفت سے دوچار ہیں گیس اور بجلی کے بل ادا نہ کرنے پر دونوں محکموں کی طرف کنکشن بھی کاٹنے کے نوٹسز جاری ہوگئے۔