کینٹو نمنٹ بورڈ حویلیاں کی نااہلی بینظیر کالونی کے عوام کا پانی پچھلے ماہ سے بند

کینٹو نمنٹ بورڈ حویلیاں کی نااہلی بینظیر کالونی کے عوام کا پانی پچھلے ماہ سے ...

حویلیاں (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کینٹونمنٹ بورڈ حویلیاں میں قائم پرائم منسٹر ہاوسنگ سوسائٹی المعروف بینظیر کالونی کے رہائشیوں کے وفدجن میں حاجی محمدصدیق ،بابو افضل خان ، غلام سرور ،شبیر قادری ودیگر معززین و متاثرین نے حویلیاں کینٹ بورڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا علاقہ مکینوں کا موقف تھا کہ گذشتہ 6ماہ قبل پورا علاقہ پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے جسکی اصل وجہ گذشتہ کچھ عرصہ قبل P.O.Fکے ٹھیکدار نے کالونی کی دیوار مرمت کرتے ہوئے بینظیر کالونی کی پانی کی مین پائپ لائن جو حال ہی میں ڈالی گئی تھی اور جوکہ کینٹ بورڈ انتظا میہ نے نااہلی کا ثبوت دیتے ہوئے مٹی کھود کر اندر ڈالنے کے بجائے صرف بالائی سطح پر صرف 4انچ کھود کر ڈالی گئی تھی جسے من پسند ٹھیکدار نے توڑ پھوڑ کر کے تبا ہ کر دیا اور دوبارہ تا حال تک ٹھیک نہ کروایا جس کی وجہ سے گزشتہ06 ماہ علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں احتجاج کے دوران وائس چئیرمین کینٹ بورڈ حویلیاں لیاقت خان نے بھی عوام کا ساتھ دیتے ہوئے کینٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فل فور بینظیرکالونی کے اندر مو جود پانی کے مسئلہ کافوری حل نکالا جائے علاقہ مکینوں کے مطابق سابقہ 06ماہ کے دوران پانی نہ ہونے کے باوجود لوگوں نے اپنی ضرورت پورا کرنے کے لیے کینٹ بورڈ اور ٹی ایم اے حویلیاں سے پیسوں کے عوض ٹینکر منگوا کر ضرورت پوری کرتے رہے جبکہ دوسری طرف کینٹ بورڈ کی بے حس انتظامیہ نے بھاری برقم ٹیکسوں سمیت پانی کے بل وصول کرتے رہے اور دیگر اقسام کے ٹیکسیز میں اضافہ کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا۔عوام نے کینٹ ٹونمنٹ بورڈ کے عملہ سے مطالبہ کیاکہ ساتھ دن کے اندر پانی کے مسئلہ کو حل کیا جائے بصورت دیگر لوگ احتجاج کے لیے کوئی اور راستہ اختیار کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...