طہماس سٹیڈیم میں سازش کے تحت جلسے کی اجازت نہیں دی گئی : سینیٹر روبینہ خالد

طہماس سٹیڈیم میں سازش کے تحت جلسے کی اجازت نہیں دی گئی : سینیٹر روبینہ خالد

پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹرروبینہ خالدنے کہا ہے کہ پشاورمیں پی پی پی کے بڑے جلسے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے طہماس سٹیڈیم میں ایک سازش کے تحت اجازت نہیں دیا گیا، تما سیاسی پارٹیوں کو اجازت مل رہاہے لیکن ایک خوف کی وجہ سے پی پی پی کیلئے رکاوٹ بننے کی کوشش کی جارہی ہیں،پشاور میں بلاول بھٹو کا پہلا جلسہ 12 جولائی کو دلہ زاک روڈ کبوتر چوک میں ہوگا،آج بلاول کی آمد کی خوشی میں موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی ،زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے ہماری مہم نہیں رکے گی ۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں سابق ایم اپی اے نگہت اورکزئی،والفقار افغانی اور پارٹی کے دیگر صوبائی رہماؤں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی انوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتظامیہ سے 12جولائی کو طہماش اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت مانگی تھی اجازت مانگی تھی لیکن درخواست دینے کیتین چار دن بعد سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہیں دے گئی جو الیکشن سے پہلے دھاندلی کے مترادف ہے،انہوں نے بتایا کہ سب کو معلوم ہے کہ پی پی پی پشاور میں ایک مضبوط جماعت بن گیا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ دوسروں کے اشاروں پر خوف کی وجہ سے طہماش اسٹیڈیم میں جلسہ نہ کرنے کو کہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہوم سیکرٹری نے اپنا کوڈ آف کنڈکٹ بنائے ہیں جو چاہے اپنے مرضی کے ساتھ کر لیتے ہے انہوں نے بتایا کہ طہماس سٹیڈیم ایک خواتین اور پارٹی کے شریک چیئرمین کیلئے ایک محفوظ جگہ تھا اسی وجہ سے ہم نے اس میں جلسے کی اجازت مانگی تھی انہوں نے کہا کہ اگر بلاول زرداری کو کچھ ہوا تو ااس کے ذمہ دار عظم خان اور ڈی جی اسپورٹس جنید خان ہونگے ،انہوں نے کہا کہ پشاور ضلعی انتظامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن پالیسی میں اسٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت نہیں جبکہ اس سے پہلے بھی سیاسی قائدین نے جلسے کی ہیں جن کو اجازت دیا گیا تھا،آج تو ہم انتظامیہ کی بات من لیتے ہیں لیکن اس کے بعد کسی بھی پارٹی کو اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہیں دیں گے ،ایک سوال کے جواب میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ملک میں انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کیلئے مختلف حربے استعمال کی جارہی ہے پی پی پی مقدموں سے گھبرانے والی نہیں ہے زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے ہماری مہم نہیں رکے گی ہم اپنا مہم جاری رکھے نگے ،انہوں نے بتایا کہ آج بلاول کی آمد کی خوشی میں موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی اور 12جولائی کو دلہ زاک روڈ کبوترچوک میں کھلی زمین پر جلسہ ہوگا اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بلاول کا جلسہ کامیاب ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...