صوابی وویمن یونیورسٹی اور یونائٹیڈ بینک لمٹیڈ میں مفاہمت پر دستخط

صوابی وویمن یونیورسٹی اور یونائٹیڈ بینک لمٹیڈ میں مفاہمت پر دستخط

صوابی (بیورورپورٹ)وومن یونیورسٹی صوابی اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔جس کے تحت بینک یونیورسٹی کو ایک عدد سافٹ وئیر سسٹم مہیا کرے گا تاکہ یونیورسٹی تمام تر آن لائن اور بینک میں ہونے والے ٹرانزیکشن کو دیکھ سکے ۔ معاہدے کے تحت طالبات پاکستان میں کہیں سے بھی اپنی فیس بِناء کسی اضافی چارجز کے جمع کرواسکتی ہیں۔ مزید یہ کہ تما م ڈیٹا بھی محفوظ ہوگا جو کہ بینک ری کنسیلیشن میں مدد گار ثابت ہوگا۔معاہدے کے تحت ملازمین کی تنخواہیں صرف ایک کلک پربِناء کسی اضافی چارجز کے متعلقہ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہو ں گی۔اس تعاون سے نہ صرف دونوں مالیاتی اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعلق مضبوط ہوگا بلکہ باہمی تعلیمی تعاون کو تقویت ملے گی۔ وومن یونیورسٹی صوابی اپنی طالبات اور ملازمین کے حوالے سے دور حاضر کے ٹیکنالوجی کو اپنا کر اپنی کارکردگی اور شفافیت میں اضافہ کرنے میں یقین رکھتی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...