دیر بالا میں 4 لاکھ 47 ہار ووٹرز درج ہیں

دیر بالا میں 4 لاکھ 47 ہار ووٹرز درج ہیں

دیربالا(نمائند ہ پاکستان)دیر بالا میں 4لاکھ 47ہزار چارسو چودہ کل ووٹر ز ہے ۔ جن میں 2 لاکھ68 ہزار1 سو 34 مرد ووٹرز ہے ۔ اور 1لاکھ 89ہزار 2سو80 خواتین ووٹرز ہے ۔ جن کیلئے (377) پولنگ سٹیشن اور 844)) پولینگ بوتھ ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد عرفان اللہ محسود نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ۔کہ خواتین کیلئے میرے سپشل درخواست پر 66الگ پولنگ سٹیشن کے قیام کے منظوری دی دے گئی ہے۔ پولنگ سٹیشنوں میں 193اساس 57اساس ترین اور 127نارمل ہے ۔ جن کیلئے الیکشن کمیشن اف پاکستان پریزائڈینگ افسروں اور پولنگ افسروں کے تقرری کرے گے۔انہوں نے کہا ۔ کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدواران بھر پور تعاون کررہے ہیں۔ اور ان سے توقع ہے۔ کہ وہ اپنا یہ تعاون اور مشاورت بدستور جاری رکھے گا۔ امن و مان کے صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے لیو ی ، پولیس ،ارمی مشترکہ طور پر انتظامات کریگی۔ ضلع دیر بالا میں الیکشن کنٹرول روم قائم کیا جارہاہے۔ جس میں تمام سہولیات موجود ہونگے۔ جو بروقت سارے صورتحال پر نظر رکھے گی۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے کہا۔ کہ دیر بالا کے لوگوں سے ہمارا توقع ہے ۔کہ وہ الیکشن کمپین کے دوران اخلاق نظم ضبط کا خصوصی خیال رکھے گا۔ اور الیکشن رولز کاپابندی کریگا۔ صحافی برادری بھی ہمارے ساتھ اس مہم میں مکمل تعاون کریگا ۔ ڈپٹی کمشنر دیر نے مزید کہا ۔ کہ دیر بالا کو خوبصورت اور ماڈل ضلع بنوانے کیلئے بھر پورجدوجہد جاری ہیں ۔دیر بالا کو صاف ستھرا بنوانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔بازار کے دکانداروں کو چاہیے ۔کہ شہر کے صفائی میں ٹی ایم ایز کے عملہ سے بھرپور تعاون کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...