کرپشن کے کیکلاف تاریخی فیصلے سے لوٹ مار کے دروازے بند ہوں گے ؒ خیال زمان اورکزئی

کرپشن کے کیکلاف تاریخی فیصلے سے لوٹ مار کے دروازے بند ہوں گے ؒ خیال زمان ...

ہنگو(بیورورپورٹ) کرپشن کے بے تاج بادشاہ کے خلاف تاریخی فیصلے سے کرپشن کے دروازے بند ہونگے،پی ٹی آئی جس نظام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے وہ اب دور کی بات نہیں،25 جولائی کو قوم بلے پر ٹھپہ لگا کر روشن مستقبل کا تعین کرے گی۔اراکین پارلیمنٹ سے گلی کوچوں کے مطالبے کرنے والوں کو سیاسی شعور سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی حاجی خیال زمان اورکزئی نے ھنگو میں سنیئر صحافیوں کو خصوصی انٹر ویو کے دوران کیا۔حاجی خیال زمان اورکزئی نے کہا کہ آراکین پارلیمنٹ کا اصل کام قانون سازی اور میگا ایونٹس اور مسائل کے لیے جدوجہد کرنا ہے مگر افسوس ہمارے عوام کی اکثریت آراکین پارلیمینٹ سے گلی کوچوں اور نالیوں کی بات کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی اٗی ایک ایسے نظام کی بات کرتی ہے جس میں میرٹ شفافیت،انصاف اور گڈ گورنس کے اوصاف کا اہم رول ہو انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں خیبر پختون خواہ حکومت نے فرسودہ نظام حکومت کو تبدیل کرنے اور اصلاحات متعارف کرانے کے لیے وہ کام کیا جس کی عالمی سطح پر ستائش ہو رہی ہے حاجی خیال زمان نے کہا کہ احتساب کا عمل ہماری خواہشات اور بہترین منشور کا اہم حصہ ہے احتساب عدالت نے کرپشن کے بے تاج بادشاہ کو سزا دیکر ہمارے موقف پر مہر تصدیق ثبت کی ہے کہ ملک میں کرپشن کا نظام رواں دواں ہے۔امیدوار قومی اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے بطور ممبر قومی اسمبلی اپنی صلاحیتوں کا عملی اظہار کیا کوئی ایک پیسے کی کرپشن کا نام نہیں لے سکتا ہم شرافت،اصولوں اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارے قول و فعل میں مکمل ہم آہنگی ہے۔حاجی خیال زمان نے کہا کہ ھنگو کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے اب 25جولائی کو بس رسمی کاروائی ہو گی ھنگو کی تینوں نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور ھنگو کے عوام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں حاجی خیال زمان نے کہا کہ 2013میں جو بچے ہمارے سپورٹر تھے آج وہ باقاعدہ ووٹرز ہیں ہم ملک گیر کامیابی اور عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ہماری جدوجہد سے پاکستان کے عوام کو ان کے مسائل سے نجات بھی ملے گی بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہو گا سرکاری اداروں میں حقیقی تبدیلیاں بھیّ ئیں گیں اور پاکستام عالمی دنیا میں ممتاز مقام بھی حاصل کرے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...