دہشتگردی واقعہ میں اے این پی امیدوار ہارون بلور کی شہادت، پی کے 78 میں انتخابات ملتوی

دہشتگردی واقعہ میں اے این پی امیدوار ہارون بلور کی شہادت، پی کے 78 میں ...
دہشتگردی واقعہ میں اے این پی امیدوار ہارون بلور کی شہادت، پی کے 78 میں انتخابات ملتوی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن 2018 کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت کے بعد خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 78 میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پی کے 78کے انتخابات امیدوار کی وفات کے باعث ملتوی ہوئے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پی کے 78کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یکہ توت میں اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران ہارون بلور سمیت 21افراد شہید اور 75سے زائد افراد زخمی ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...