خود کش حملے میں شہید ہونے والے ہارون بلور نے اپنے آخری ٹویٹ میں پاک فوج کا کس بات پر شکریہ ادا کیا تھا ؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

خود کش حملے میں شہید ہونے والے ہارون بلور نے اپنے آخری ٹویٹ میں پاک فوج کا کس ...
خود کش حملے میں شہید ہونے والے ہارون بلور نے اپنے آخری ٹویٹ میں پاک فوج کا کس بات پر شکریہ ادا کیا تھا ؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منگل اور بدھ کی درمیانی شب پشاور کے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے اے این پی رہنما ہارون بلور نے اپنے آخری ٹویٹ میں پاک فوج کا اپنے والد کی شہادت کا تذکرہ کرنے پر شکریہ ادا کیا تھا۔
ہارون بلور نے اپنا آخری ٹویٹ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر کیا تھا جس میں انہوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’ میں چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا اس بات پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے میرے والد بشیر بلور کی ملک کیلئے شہادت کو تسلیم کیا‘۔


خیال رہے کہ 2008 سے 2013 کے دورانیے میں مرکز میں پیپلز پارٹی اور خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی حکومت تھی۔ ہارون بلور کے والد بشیر بلور اس صوبائی حکومت میں بطور سینئر وزیر خدمات سر انجام دے رہے تھے کہ 2012 میں انہیں خود کش حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔