سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی
سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ مقدمات سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ بنی گالہ میں تجاوزات،مارگلہ پہاڑیوں پرآگ لگنے کے واقعات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں سرکاری گھروں میں غیرقانونی رہائش،بیرون ممالک پاکستانیوں کے اکاؤنٹس ،انتخابی عذرداریوں،لیڈی ہیلتھ ورکرزکی مستقلی اورایم کیوایم کے استعفوں سے متعلق درخواست پربھی سماعت ہوگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...