ہائیکورٹ کا حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم

ہائیکورٹ کا حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم
ہائیکورٹ کا حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے انسداد منشیات عدالت کو حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبیدالرحمان نے حنیف عباسی کیخلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ،جسٹس عبیدالرحمان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت16 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے21 جولائی کوکیس کا فیصلہ سنائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...