پاکستان کے معروف سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کے قریبی علاقوں میں پاک فوج پہنچ گئی، ایسا کام شروع کردیا کہ دیکھ کر پاکستانی تو کیا ، سیاح بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

پاکستان کے معروف سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کے قریبی علاقوں میں پاک فوج ...
پاکستان کے معروف سیاحتی مقام جھیل سیف الملوک کے قریبی علاقوں میں پاک فوج پہنچ گئی، ایسا کام شروع کردیا کہ دیکھ کر پاکستانی تو کیا ، سیاح بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

  


راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے انجنئیرنگ شعبہ کے ادارے فرنٹئیر ورک آرگنائزیشن (ایف ڈبلیواو) نے جھیل سیف الملوک کے اردگرد گرد صفائی کا کام شروع کردیا ہے۔ایف ڈبلیو او کے اہلکار رضا کارانہ طور معروف سیاحتی مقام کے اردگرد موجود گندگی کو ٹھکانے لگا رہے ہیں۔

جھیل سیف الملوک کے گردونواح میں صفائی آپریشن 22 جولائی کو ختم ہوگا۔ایف ڈبلیو او پاک فوج کا انجنئیرنگ سے متعلق ادارہ ہے جسے پاکستانی مسلح افواج کی سب سے بڑی سائنس و ٹیکنالوجی کمانڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پاکستان کے معروف سیاحتی مقامات میں سے ایک کاغان ویلی میں واقع جھیل سیف الملوک سطح سمندر سے تین ہزار 224 میٹر بلند ہے۔ 50 فٹ کی گہرائی رکھنے والی جھیل کا رقبہ دو اعشاریہ 75 کلومیٹر ہے۔ دریائے کنہار پر واقع جھیل یوں تو سال بھر سیاحوں کے لیے دلکش مقامات میں سے ایک گنی جاتی ہے تاہم موسم گرما میں اسے خصوصی توجہ حاصل رہتی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...