پشاور خودکش دھماکے میں شہیدہونے والے10 افراد کی نمازجنازہ اداکردی گئی ، شہر میں سوگ کا سماں

پشاور خودکش دھماکے میں شہیدہونے والے10 افراد کی نمازجنازہ اداکردی گئی ، شہر ...
پشاور خودکش دھماکے میں شہیدہونے والے10 افراد کی نمازجنازہ اداکردی گئی ، شہر میں سوگ کا سماں

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران ہونےوالے خودکش حملے میں شہید ہونےوالے 10 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ اداکردی گئی ہے جبکہ دہشتگردی کے واقعے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکہ ہواتھا جس میں پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے میں شہید ہونےوالے 10 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ رحمان بابا قبرستان عیسیٰ خیل جنازہ گاہ میں اداکردی گئی جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور اور ان کے دیگر رفقا کی نماز جنازہ شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔

دہشتگردوں کا نشانہ بننے والے بشیر بلور کے سیاسی وارث ہارون بلور کی بھی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پر پشاور کی فضا سوگوار ہے۔ شہر میں اہم کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں جب کہ سیاسی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...