شہبازشریف کااے این پی کے رہنماغلام احمدبلورکوٹیلیفون، بلور خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا

شہبازشریف کااے این پی کے رہنماغلام احمدبلورکوٹیلیفون، بلور خاندان سے تعزیت ...
شہبازشریف کااے این پی کے رہنماغلام احمدبلورکوٹیلیفون، بلور خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے اے این پی کے رہنماغلام احمدبلورسے ٹیلیفونک رابطہ میں بلور خاندان اور اے این پی سے تعزیت کا اظہار کیا۔

این پی کے رہنماغلام احمدبلورسے ٹیلیفونک رابطہ میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اے این پی نے دہشتگردی کیخلاف بہت قربانیاں دیں ہیں ، دہشتگردی کیخلاف بلورخاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پارٹی رہنما اور پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...