پی پی 47میں تعلیم اور صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے : حافظ اکمل

پی پی 47میں تعلیم اور صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے : حافظ اکمل
پی پی 47میں تعلیم اور صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے : حافظ اکمل

  


لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 47 سے آزاد نوجوان امیدوار حافظ اکمل صادق انصاری نے کہا ہے کہ پچیس جولائی کو حلقہ کے عوام صنعت کاروں سرمایہ داروں لٹیروں کے حمائت یافتہ امیدواروں کو مسترد کردیں گے علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے عوام مجھے ووٹ دیکر کامیاب کروائیں منتخب ہو کر حلقے کو مسائل سے نجات دلوانے کے لئے مسیحا ثابت ہوں گا۔وہ پاکستان فورم میں اظہار خیال کررہے تھے۔حافظ اکمل نے کہا کہ میں عوام کا متفقہ امیدوار ہوں پچیس جولائی کا سورج میری کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا میں کامیاب ہو کر پورے حلقے کے ہر گاؤں کو صحت اور تعلیم کی مفت سہولیات فراہم کرنا میری پہلی ترجیح ہو گی بیروز گاری ختم کرنے کے لئے ہنر مند نوجوانوں کے لئے بیرون ممالک با عزت روز گار دلوانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے نیز ایسے صوم و صلاتہ کے پابند بزرگوں کو ہر گاؤں سے قرعہ اندازی کرکے عمرہ اور حج پر بھجوایا جائے گا ایک سوال کے جواب میں حافظ اکمل نے کہا کہ میرا مقابلہ عوام کے سالہا سال سے حقوق غصب کرنے والوں سے ہے آج تک یہاں سے پیپلز پارٹی ‘ (ن) لیگ کے جولوگ منتخب ہوئے انہوں نے زاتی تجوریاں بھریں عوام کی پسماندگی دور کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا لوگ مجھ پر اعتبار کریں میں حلقے کے لئے ایک مسیحا ثابت ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے بعد ایک بڑا شو باز عمران خان کی شکل مین سامنے آرہا ہے لوگ ان کے امیدواروں سے یہ ضرور پوچھیں کہ انہوں نے پانچ سالوں میں کے پی کے میں کیا کیا میں کامیاب ہو کر حلقے کی تقدیر بدل دوں گا لوگ مجھے کامیاب کرنے کے لئے میرے انتخابی نشان واٹر کولر پر مہریں لگائیں ۔

مزید : الیکشن


loading...