تحریک انصاف اور ن لیگ کوئی سیاسی جماعتیں نہیں، زاہد اقبال

تحریک انصاف اور ن لیگ کوئی سیاسی جماعتیں نہیں، زاہد اقبال
تحریک انصاف اور ن لیگ کوئی سیاسی جماعتیں نہیں، زاہد اقبال

  


لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے این 123کے امیدوار زاہد اقبال ملک اور پی پی 145کے امیدوار شہباز محمود بھٹی کی شاہدرہ موڑ‘ ونڈالہ اور مین بازار شاہدرہ کی عوام نے انتخابی مہم کے دوران مکمل حمائت کااعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے اس موقع پر ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد اقبال ملک اور شہباز محمود بھٹی نے کہا کہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کوئی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ مفاد پرستوں کے ٹولوں پر مبنی گروہ ہیں پیپلز پارٹی کااس الیکشن میں مقابلہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ جیسی جماعتوں کے ساتھ ہے پیپلز پارٹی اس بار عوامی طاقت سے ان کو عبرت ناک شکست دے گی ۔انہوں نے کہا کہ قوم کا مال لوٹنے والوں کا انتظار مچھر اڈیا لہ جیل میں کر رہے ہیں نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے ، خود کو احتساب کے لیے پیش کر نے کے دعویدار نااہل شریف اب احتساب سے راہ فرار اختیار کر نے کے لیے راستے تلاش کررہے ہیں نواز شریف اور مریم نواز نے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے سو سو جھو ٹ بو لے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ہم یہاں کی عوام سے (ن) لیگ کو مزید زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ہم کو (ن) لیگ کو مسترد کرنا ہو گا اور ہمیں آذمانا ہو گا ہم ان کو مایوس نہیں کریں گے۔

مزید : الیکشن


loading...