مجھ پر منی لانڈرنگ نہیں،جعلی اکاﺅنٹس کا الزام ہے،حسین لوائی نے ایف آئی اے میں بیان ریکارڈ کرا دیا

مجھ پر منی لانڈرنگ نہیں،جعلی اکاﺅنٹس کا الزام ہے،حسین لوائی نے ایف آئی اے ...
مجھ پر منی لانڈرنگ نہیں،جعلی اکاﺅنٹس کا الزام ہے،حسین لوائی نے ایف آئی اے میں بیان ریکارڈ کرا دیا

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار سمٹ بینک کے صدر حسین لوائی نے ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل میں بیان ریکارڈ کرادیا۔

منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار سمٹ بینک کے صدر حسین لوائی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں نے منی لانڈرنگ نہیں کی مجھ پر الزام نہیں ،ان کا کہناتھا کہ مجھ پرمنی لانڈرنگ نہیں،جعلی اکاﺅنٹس کا الزام ہے ۔

حسین لوائی نے کہا کہ سابق صدرآصف زرداری سے میری دوستی تھی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جعلی اکائونٹس کیس میں سمٹ بینک کے صدرکو حسین لوائی کو حراست میں لے رکھا ہے اور ان سے ٹرانزیکشن سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...